دہلی کے سروج اسپتال میں آکسیجن نہ ہونے کے سبب مریضوں کے داخل کرنے پر پابندی

11:00AM Sat 24 Apr, 2021

نئی دہلی: قومی دارالحکومت سروج اسپتال نے آکسیجن گیس کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو داخل کرنا بند کر دیا ہے۔ اسپتال کے ذرائع نے یو این آئی سے فون پر کہا، ’تمام بیڈ بھر گئے ہیں۔ علاوہ ازیں آکسیجن کی کافی قلت ہے، لہٰذا ہم مریضوں کا داخلہ بند کر رہے ہیں‘۔ سروج اسپتال میں ابھی 141 مریض داخل ہیں۔ قبل ازیں اسپتال نے جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ سے آکسیجن کی سپلائی کے لیے ہدایت دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

دلی کے اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 20 سنگین مریضوں کی موت

نئی دہلی: قومی راجدھانی دلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن گیس کی کمی کے سبب کل دیر رات کم از کم 20 سنگین مریضوں کی موت ہوگئی۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ آکسیجن کی کمی کا سلسلہ بدستوری جاری ہے اور اب تو یہاں صرف 30 منٹ کی سپلائی کے لائق ہی آکسیجن باقی بچی ہے۔ اس سے قبل دلی کے سر گنگا رام اسپتال میں جمعہ کو 20 مریضوں کی موت ہوگئی تھی، اگرچہ یہاں کی اسپتال انتظامیہ نے ان اموات کا سبب آکسیجن کی کمی ہونے سے انکار کیا ہے۔