یلاپور  قومی شاہراہ پر  ممبئی سے مینگلور آرہی بس میں لگی آگ: تمام مسافر محفوظ

12:04PM Thu 16 Dec, 2021

کاروار: 16 دسمبر، 2021  (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع کے یلاپور میں  میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک نجی بس پوری طرح آگ کی لپیٹ میں آگئی تاہم ڈرائیور  کی چوکسی  سے تمام مسافروں کو بچالیا گیا۔ اطلاع کے مطابق یہ بس ممبئی سے مینگلور جارہی تھی او اس میں 22 مسافر سوار تھے ،  تاہم صبح کی اولین ساعتوں میں کچھ تکنکی خرابی کی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پورے بس میں پھیل گئی ۔ تاہم وقت سے پہلے ہی ڈرائیور نے تمام مسافروں کو بس سے نیچے اتار دیا ۔ حادثہ کے فوری بعد فائیر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پالیا گیا لیکن بس پوری کی پوری تباہ ہوگئی ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ یلاپور پولس تھانہ کی حدود میں پیش آیا۔