جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، شیکھر دھون بنے کپتان

02:40PM Sun 2 Oct, 2022

نئی د ہلی : ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ شیکھر دھون کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ نائب کپتانی کی ذمہ داری شریس ایئر کے کندھوں پر ہوگی ۔ ٹیم میں دو وکٹ کیپر ایشان کشن اور سنجو سیمسن کو شامل کیا گیا ہے ۔ دیپک چاہر ، روی بشنوئی اور محمد سراج ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ ون ڈے سیریز کے بعد یہ تینوں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے آسٹریلیا میں جڑیں گے ۔ سنجو سیمسن کی بھی ون ڈے سیریز میں واپسی ہوئی ہے ۔ مکیش کمار اور رجت پاٹیدار پہلی مرتبہ ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ چھ اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ گیارہ اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ آخری ون ڈے کے چھ دن بعد ٹیم انڈیا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی ۔ ہندوستانی ٹیم میزبان آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ ہندوستانی ٹیم 10 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوجائے گی ۔
ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا شیکھر دھون (کپتان)، شریس ائیر (نائب کپتان)، ریتوراج گائیکواڑ، شبھمن گل، رجت پاٹیدار، راہل ترپاٹھی، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شہباز احمد، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادو، روی بشنوئی، مکیش کمار، آویش خان، محمد سراج اور دیپک چاہر۔