کانگریس سینئر لیڈر احمد پٹیل کے انتقال پر انڈین یونین مسلم لیگ قومی صدرپروفیسر قادر محی الدین کا تعزیتی پیغام
06:36AM Sat 28 Nov, 2020
ترچی۔(پریس ریلیز)۔ کانگریس سینئر لیڈر احمد پٹیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادرمحی الدین نے کہا ہے کہ احمد پٹیل نے کانگریس پارٹی کو ہندوستانی سیاست میں ہمیشہ آگے رکھنے انتھک محنت کی تھی۔ ان کا انتقال قومی سیاست کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ کانگریس پارٹی میں بہت سارے رہنما موجود ہیں۔ احمد پٹیل سب سے مختلف شخص ہیں۔وہ تین بار لوک سبھا اور پانچ بار راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے ہیں۔ لیکن انہوں نے کھبی بھی کم از کم ایک بار مرکزی کابینہ میں عہدہ پانے کی خواہش نہیں کی۔ وہ کانگریس کی نظریات کو پسند کرتے تھے۔ کانگریس قائدین خاص طور پر نہر و خاندان انہیں بہت پسند تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ ہندوستانی سیاست میں سب سے آگے رہے اور اس کیلئے انہوں نے انتھک محنت کی تھی۔ مسنر سونیا گاندھی کے وہ معاون،مشیر اور محافظ رہے تھے۔ سونیا گاندھی کی توجہ دلانے کیلئے بہت ساری باتوں میں میں نے ان سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ وہ ہماری باتوں کو توجہ سے سنتے تھے اور اتحادی پارٹیوں کی بہت مدد کرتے تھے۔ گجرات میں بی جے پی نے ان کے راجیہ سبھا رکن منتخب ہونے کی مخالفت کی تھی۔لیکن ان رکاوٹوں کا بہادری سے مقابلہ کیا تھا اور کامیاب ہوئے تھے۔ احمد پٹیل کے انتقال پر انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادرمحی الدین نے محترمہ سونیا گاندھی اور احمد پٹیل کے بیٹے فیصل پٹیل اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔