بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے مختلف دیہاتوں میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے رکن اسمبلی سنیل نائک نے رکھا سنگ بنیاد
04:18PM Sat 26 Feb, 2022

بھٹکل : 26 فروری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے مختلف دیہاتوں میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے آج رکن اسمبلی سنیل نائک نے سنگ بنیاد رکھا ہے جن کے لیے حکومت کی طرف سے 3کروڑ40لاکھ روپئے منظور ہونے کی جانکاری ایم ایل اے سنیل نائک نے اخباری بیان جاری کرکے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ سڑکیں کائی کنی بستی ، بینگرے اور شرالی میں تعمیر کی جائیں گی جس کے لیے آج رکن اسمبلی نے سنگ بنیاد رکھا ہے۔اس موقع پر ان کے ساتھ راما موگیر، بھاسکر دئے منے اور ادئے دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔


