بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے نئے عہدیداران کا انتخاب: عمر فاروق مصباح  بنے صدر تو عتیق الرحمٰن منیری کو ملا جنرل سکریٹری کا عہدہ

04:36AM Fri 29 Oct, 2021

بھٹکل: 29 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم خلیج  کونسل (بی ایم کے سی) جسے مقامی طور پر رابطہ سوسائٹی کے نام سے جانا جاتا ہے اس کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جناب عمر فاروق مصباح صاحب کو اس کا صدر بنایا گیا ہے جبکہ عتیق الرحمٰن منیری صاحب کو اس کا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سکریٹری کے طور پر مولانا مولیٰ کرانی صاحب ، خازن کے طور پر جناب جیلانی محتشم صاحب اور محاسب کے طور پر جناب آفاق نائیطے صاحب کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ ادارہ بھٹکلیس ان تمام کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی عمروں میں برکت نصیب فرمائے اور  ان کو متحد ہوکر پورے اخلاص کے ساتھ قوم و ملت کی ترقی کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین