بھٹکل میں کل سے تین مختلف مقامات پر لگے گا کورونا کا ٹیکہ: رابطہ سوسائٹی میں این آر آئیز کے لیے خصوصی انتظام
03:54PM Sun 6 Jun, 2021
بھٹکل: 6 جون،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) "بھٹکل کے لیے اس وقت 5000 کورونا کے ڈوز مہیا کرائے گئے ہیں جو کل سے 18 سال سے اوپر کی عمر والوں کو تین مختلف مقامات پر دیے جائیں گے جن میں سے ایک مرکز رابطہ سوسائٹی میں این آر آئیز کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا ہے"۔ یہ جانکاری بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی نے آج یہاں منعقد اخباری کانفرنس میں بات کرتے ہوئے دی۔
انہوں نے کہا کہ کل سے بھٹکل میں کل تین مراکز نوائط کالونی میں رابطہ سوسائٹی ، آسارکیری میں نچل مکی وینکٹ رمن مندر، منکولی میں ناگ یکشے ہال میں ترجیحی بنیاد پر 18سال سے اوپر والی عمر کے دکانداروں، گھر گھر دودھ اور اخبارپہنچانے والوں، نائی، کورونا پر قابو پانے والی این جی اوز، سابق فوجی اور تعمیراتی مزدوروں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔ جبکہ اس کے علاوہ عوام کے لیے 45 سال سے اوپر کے لوگوں کو بھی ٹیکہ لگایا جائے گا۔ان تینوں مراکز کے لیے ایک ایک نوڈل افسر بھی تعینات کیا گیا ہے جو یہاں مکمل نگرانی رکھے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ان تینوں مراکز میں صبح 9 بجے سے رجسٹریشن کی کارروائی شروع ہوگی جبکہ 10 بجے سے ٹیکہ لگایا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قریب کے مرکز پر جائیں اور کورونا گائیڈ لائن کی پابندی کرتے ہوئے ٹیکہ لگائیں اور جو این آر آئیز ہیں وہ اپنے ساتھ پاسپورٹ اور ویزا کی نقل لے کر پہنچیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر سابقہ ہفتے کی طرح کل سے اگلے چار دنوں تک صبح چار گھنٹوں کی چھوٹ دینے کی بھی اطلاع دی اور کہا کہ اس میں تمام سابقہ احکامات لاگو ہونگے اور اس کے ساتھ اس بار چھتری، رین کورٹ اور بارش میں پہنی جانے والی چپلوں کی دکانوں کو بھی کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔
اس اخباری کانفرنس میں تحصلدار روی چندرا، اور ہیلتھ افسر مورتی راج بھٹکل، میونسپال چیف افسر دیوراج اور دیگر افسران موجود تھے۔