پرنب مکھرجی کی حالت مسلسل بنی ہوئی ہے نازک، وینٹیلیٹر سپورٹ پر: اسپتال
04:04AM Thu 13 Aug, 2020
نئی دہلی: سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی (Pranab Mukherjee) کی حالت مسلسل نازک بنی ہوئی ہے اور وہ لائف سپورٹ سسٹم (Life Support System) پر ہیں۔ فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، ’پرنب مکھرجی کی حالت مسلسل نازک بنی ہوئی ہے۔ اس وقت ان کی حالت خون کے بہاؤ کے لحاظ سے ٹھیک ہے اور وہ وینٹیلیٹر پر ہیں۔
پیر کو اسپتال میں کرائے گئے داخل
پرنب مکھرجی (84 سال) کو پیر کو یہاں آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور دماغ کی سرجری سے پہلے ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ ان کی نگرانی کر رہے ڈاکٹروں نے کہا کہ منگل کو سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت بگڑ گئی اور ان کی حالت میں سدھار کی کوئی علامت نظر نہیں آرہی ہے۔ سابق صدر جمہوریہ کی بیٹی اور کانگریس لیڈر شرمشٹھا مکھرجی نے اپنے والد کے صحتیاب ہونے کے لئے خدا سے دعا کی ہے۔
شرمشٹھا مکھرجی نے کیا ٹوئٹ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’گزشتہ سال 8 اگست کا دن میرے لئے سب سے زیادہ خوشی کے دنوں میں سے ایک تھا، جب میرے والد کو بھارت رتن ملا تھا۔ ٹھیک ایک سال بعد 10 اگست کو وہ سنگین طور پر بیمار ہوگئے’۔ شرمشٹھا مکھرجی نے لکھا، ’ان کے والد کے لئے جو بھی بہتر ہو، خدا وہ کریں اور مجھے زندگی میں آنے والی خوشی اور دکھ کے لمحات کو بہتر طریقے سے سہنے کی طاقت فراہم کریں۔ میں ان کے لئے فکر کرنے والے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں’۔Last year 8August was 1 of d happiest day 4 me as my dad received Bharat Ratna.Exactly a year later on 10Aug he fell critically ill. May God do whatever is best 4 him & give me strength 2 accept both joys & sorrows of life with equanimity. I sincerely thank all 4 their concerns🙏
— Sharmistha Mukherjee (@Sharmistha_GK) August 12, 2020