Thirty days of Dhul-Hijjah completed in Bhatkal and surrounding areas: Islamic New Year 1446 has begun

08:27PM Sun 7 Jul, 2024

بھٹکل: 7 جولائی،2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل  سمیت ہندوستان بھر  میں آج بروز اتوار  ذی الحجہ کے تیس دن مکمل ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی سال 1445 ہجری کا اختتام ہوچکا ہے اور ملک بھر میں ماہ محرم الحرام کے ساتھ   نئے اسلامی سال 1446 کا آغاز ہوچکا ہے ۔بھٹکل سمیت ملک بھر میں کل 29 ذی الحجہ کو چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن کہیں سے بھی رؤیت ہلال  کے شواہد نہ ملنے پر ذی الحجہ کے تیس دن مکمل کیے گئے  تھے۔اس اعتبار سے کل بروز پیر محرم الحرام کی پہلی تاریخ ہوگی اور یوم عاشوراء بدھ کو ہوگا۔

اسی طرح عرب ممالک میں  آج  07  جولائی سے نئے اسلامی سال 1446 ہجری کا آغاز ہو چکا ہے۔ قدیم اسلامی روایت کے مطابق نئے اسلامی سال کے پہلے دن مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس  نئے سال کو ہم تمام کے لیے باعث خیر و برکت بنائے ۔ اس سال کو امت مسلمہ کی سرخروئی و کامرانی کا باعث کرے اور یہ سال پوری دنیا کے لیے امن و آشتی کا پیامبر بنے۔ آمین