سعودی ہلال احمر کے جدہ میں ترجمان عبداللہ ابو زید نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ کے ایک اسپتال سے ایمبولینس چوری کیے جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اسپتال میں موجود ایک مریض نے ایمبولینس باہر نکالا اور سیکیورٹی کے عملے کے روکنے کے باوجود اس نے گاڑی نہیں روکی۔ تاہم کچھ فاصلے پر وہ ایمبولینس کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ایمبولینس کو واپس اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔