انجمن انجنئرنگ کالج میں گریجویشن ڈے کا انعقاد۔ اساتذۃ اور والدین کی محنتوں کو یاد رکھ کر آگے بڑھنے مقررین نے دیا مشورہ
03:48PM Wed 18 Aug, 2021

بھٹکل: 18 اگست، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹکنالوجی بھٹکل کے طلبہ کی فراغت کے موقع پر آج انجمن انجنئرنگ کالج میں گریجویشن ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی معزز شخصیات سمیت انجمن کے ذمہ داران نے شرکت کی اور طلبہ کو اس موقع پر اسناد تقسیم کرتے ہوئے انہیں بہترین نصیحتوں سے نوازا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود بھٹکل کی معروف شخصیت جناب عتیق الرحمٰن منیر ی صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طالب علم کو اس مقام تک پہنچانے میں جہاں اس کی اپنی محنت ہوتی ہے اس سے کئی زیادہ اس کے والدین اور اساتذہ کی محنت بھی ہوتی ہے ۔ انہوں نے ان دونوں کی قدر کرنے اور اپنے علم سے ملک و ملت کو فائدہ پہنچانے کی تاکید کی۔
اس پروگرام میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک دبئی سائبر سکیورٹی پروڈکٹس اینڈ سرویسس ، آر اے ایس انفوٹک لمیٹیڈ کے جنرل مینجراور انجمن کے الومنائی ایس ایم سید علی سفیان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کی کوئی حد نہیں ہوتی، علم رکا ہوا پانی نہیں بلکہ بہتا دریا ہے جس کی کوئی حد نہیں ہے۔ انہوں نے طلبہ کو اپنے میدان میں ماہر بننے اور علم کی جستجو میں سرگرداں رہنے کی ترغیب دی۔
اس پروگرام کا آغاز ایاد احمد سکری کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ کالج پرنسپال ڈاکٹر مشتاق احمد بھاوی کٹی نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ ڈاکٹر اننت مورتی شاستری نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ پروفیسر سید ابراہیم کریکال نے شکریہ ادا کیا۔ محمد ذورئق ، عاکف اشعر خان اور محمد عکراش نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے انتظامیہ ممبر ڈاکٹر محمد زبیر کولا نے گریجویشن ڈے کی صدارت کی۔
اس پروگرام میں ڈگری کی تکمیل کرنے والے سبھی طلبہ کے درمیان اسناد اور میمونٹو تقسیم کیے گئے۔ ڈائس پر انجمن کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل صاحب ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحق شاہ بندری صاحب اور دیگر موجود تھے



