روم کے ذریعہ چوری کرنے والا ملزم گرفتاربیلگاوی سے پکڑ کر بنگلور لایا گیا۔50لاکھ کے زیورات ضبط

01:20PM Wed 12 Jul, 2017

بنگلور(بھٹکلیس نیوز):۔ کاٹن پیٹ پولیس نے ایک لاڈج کے کمرے کے اندر سے ہی گڈھا کھود کر زیورات کی دکان میں چھت کے ذریعہ اتر کر زیورات چرانے والے ملزم کو گرفتار کرکے بیلگاوی سے بنگلور لایا گیا ہے اور اس کے قبضہ سے 50لاکھ روپےئے قیمت کے زیورات اور چاندی کے زیورات ضبط کئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی پہچاں گجرات کے رہنے والے 34سالہ محمد حسین کے طور پر کی گئی ہے ۔محمد حسین نے 20دن قبل جعلی ووٹر پہچان کارڈ دکھا کر کاٹن پیٹ میں واقع پلاٹےئم لاڈج میں ایک کمرہ حاصل کیا تھا۔ محمد حسین نے جس کمرے میں ٹہرا تھا اسی کمرے کے نیچے زیوارت کی دکان ہے۔ محمد حسین نے کمرے کے اندر ہی ڈرلنگ میشن سے گڈھا کھودا اور اس کے ذریعہ سے زیورات کی دکان کی چھت کے ذریعہ اندر داخل ہوا تھا ۔اس نے ڈیڑھ کلو گرام سونے کے زیورات ۔ نقد رقم اور چاندی کے زیورات چوری کرکے فرار ہوگیا تھا۔ادھر پولیس نے چوری کا معاملہ درج کرکے جانچ شروع کی تھی۔ ملزم محمد حسین نے سیدھے ہبلی پہنچا اور وہاں سے بیلگاوی جاکر اپنا سرمنڈھالیا اور اتھنی میں واقع ایک لاڈج میں کمرہ حاصل کیا تھا اور اس کے پاس زیادہ مقدرمیں زیورات کا پتہ لگنے پر اس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی ۔مقامی پولیس نے محمد حسین کو گرفتار کر کے پوچھ تاچھ کی۔ اس کی اطلاع ملنے پر کاٹن پیٹ پولیس ہوائی جہاز کے ذریعہ سفر کرکہ بیلگای پہنچی اور اسے حراست میں لیکر بنگلور لے آئی۔ پولیس کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ملزم گجرات ۔مہاراشٹرا کے کئی شہروں اوردیگر شہروں میں بھی اسی طرح زیورات کی دکان میں چوریاں کی تھیں۔حسین ایک خطرناک پیشہ ور مجرم ہے اور اس کے خلاف جملہ چوری کے 92معاملات درج ہیں۔