System Boys Expands Showroom in Bhatkal; Lighting, Solar, CCTV, Fans and Home Automation now available

08:52PM Sat 20 Dec, 2025

بھٹکل : 20  دسمبر،2025  / بھٹکل قومی شاہراہ تینگن گنڈی کراس طاہر ٹاور میں  کئی سال سے مختلف گھریلو سامان اور نت نئے ڈیزائن والی  اشیاء کے لیے مشہور سسٹم بوائس کی دکان اب شوروم میں تبدیل ہوچکی ہے جس کا افتتاح آج بعد نماز عصر چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کی دعا کے ساتھ ہو چکا ہے۔

افتتاح کے بعد چیف قاضی  نے حلال کمائی اور تجارت کے فوائد گنا تے ہوئے  ایمان داری اور دیانت داری کے ساتھ تجارت کرنے کی ترغیب دی  تو  وہیں امام و خطیب مسجد احمد سعید  مولانا جعفر فقیہ ندوی نے بھی  حلال کمائی کی اہمیت و فضیلت پر زور دیا اور  انہوں نے بھی اس کے کئی فوائد  گناتے ہوئے کہا کہ مقامی کاروبار کو فروغ د ینا چاہئے، اسکا فائدہ ہمیشہ مقامی لوگوں کو اور وطن پہونچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی تجارت کو جہاں ترقی ہوگی، وہ ترقی قوم اور وطن کی ہوگی، روزگار کے مواقع فراہم ہونگے، زکوة خيرات اور صدقات كے ذریعے قومی اور مقامی افراد کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے مواقع نصیب ہونگے۔ انہوں نے ملازمت اور تجارت کا بڑا فرق بتاتے ہوئے کہا  کہ ملازمت میں ملازم آجر کے پاس ، یا انتظامیہ کو مسئول ہوتا ہے، اس لئے اسمیں کوتاہی اور خیانت کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں، اسکے الٹ تجارت اور بزنس میں تاجر صرف خدا کے پاس مسئول ہوتا ہے، خیانت کے امکانات ذیادہ ہوتے ہیں، اسی لئے رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ نے فرمایا امانت دار تاجر کا شمار انبیاء شھداء اور صدیقین میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس دکان میں گھروں میں روز مرہ استعمال ہونے والی اشیاء کے علاوہ خوبصورت اور بجلی کی بچت کرنے والے لائٹس، سی سی ٹی وی، سولار پینلس، بہترین قسم کے پنکھے اور دیگر اشیاء موجود ہیں جہاں  جانا آپ کے لیے پیسوں کی بچت کا اہم ذریعہ ہوسکتا ہے کیوں کہ اس شوروم کے مالک جناب محسن شابندری صاحب کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کوالٹی والی ایسی قیمت پر ملنا بہت

مشکل ہے۔

اس موقع پر جناب محسن شابندری صاحب ، جناب جیلانی شابندری صاحب، جناب معاذ شابندری صاحب اور دیگر معززین موجود تھے۔