سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا: جمعرات کو ہوگا پہلا روزہ

03:28PM Tue 21 Mar, 2023

ریاض: 21 مارچ، 2023 (ایجنسی) سعودی عرب میں آج رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، حجاز مقدس میں پہلا روزہ بروز جمعرات 23 مارچ کو جبکہ نماز تراویح کا آغاز بائیس مارچ سے ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے عوام سے رمضان کا چاند دیکھنے اور گواہی جمع کرانے کی اپیل کی تھی تاہم مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود ملک کے کسی حصے سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کے کوئی شہادت نہیں ملی اس لیے آج 30 شعبان ہے اور رمضان کا آغاز 23 مارچ بروز جمعرات سے ہوگا۔ ماہرین فلکیات نے بھی پیشن گوئی کی تھی کہ 21 مارچ کی شام رمضان کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے اس لیے پہلا روزہ 23 مارچ کو متوقع ہے۔