مولانا الیاس جاکٹی ندوی کو حفظ قرآن کی سعادت مبارک ہو

03:12PM Sat 23 Jan, 2021

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاذ حدیث و تفسیر، مشہور عالم دین ، بانی و جنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اور مختلف اداروں کے ذمہ دار مولانا الیاس جاکٹی ندوی صاحب نے اپنی مصروفیتوں کے باوجود جہد پیہم سے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کر لی ہے اور قرآن پاک کو اپنے سینے میں محفوظ کرکے  خوش نصیبوں میں اپنا نام درج کر لیا ہے۔ ادارہ بھٹکلیس مولانا محترم کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے  ہوئے  دل کی گہرائیوں سے مبارکبا د پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ سعادت مبارک فرمائے اور تادم حیات ان کے سینے میں اس کلام پاک کو محفوظ رکھے ۔ آمین