اسپا ئڈر نیٹ : غلط سمت سے آنے والی گا ڑیو ں کی روکنے کے لیے جدید ایجاد

07:02AM Fri 15 Mar, 2013

اسپا ئڈر نیٹ : غلط سمت سے آنے والی گا ڑیو ں کی روکنے کے لیے جدید ایجاد نیویارک … این جی ٹی…دنیابھر میں بڑ ھتی ہو ئی دہشت گر دی کو روکنے کے لیے مختلف طر یقے استعما ل کئے جا رہے ہیں اور ایسا ہی ایک طر یقہ جدید ایجاد اسپا ئڈ ر نیٹ ہے ۔ امریکی سیکیورٹی داخلہ کے تحت تیار کی جا نے والی اسپا ئڈ ر نیٹ نامی اس رکا وٹ کا مقصد غلط سمت سے آنے والی گا ڑیوں کو آگے بڑھنے سے روکنا ہے ۔ اس ایجا د کے تحت ممنو عہ راستو ں پر گاڑیوں کے جا نے سے روکنے کیلئے اسپیڈ بر یکر میں نہ صرف ٹائر وں کی پنکچر کر نے کے لوہے کے بھا ری اسپا ئیکس نصب کیے جا ئیں گے بلکہ خود کا ر سسٹم کے تحت با ہر نکلنے والا ایک ایسا جا ل بھی چھپا یا جا ئے گا جو گا ڑی کے ٹائر وں کا دبا ؤ پڑتے ہی ٹا ئر وں سے لپٹ کر گاڑی کو آ گے بڑ ھنے سے رو ک دے گا ۔ یہ جا ل انتہا ئی مضبو ط قسم کے مٹیریل سے تیار کیا گیا ہے جو بھا ری گاڑیوں کو بھی روکنے کے صلا حیت رکھتا ہے ۔ 3-12-2013_91849_l