Sushma Swaraj to travel to Pakistan on December 8

04:44PM Sat 5 Dec, 2015

NEW DELHI: Foreign minister Sushma Swaraj will travel to Islamabad on December 8 to attend the Heart of Asia security conference being held there, top government sources here confirmed. She will be accompanied by foreign secretary S Jaishankar. This will be the first significant engagement between the 2 countries since the meeting between PM Narendra Modi and his counterpart Nawaz Sharif in Ufa in July this year as she is expected to call on Sharif and also his adviser on foreign affairs Sartaj Aziz on the sidelines of the conference. Swaraj will return to India in the evening the next day, making her visit last not more than 24 hours.   TOIوزیرخارجہ سشما سوراج 8 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گی، میڈیا نئی دہلی:  وزیر خارجہ سشما سوراج 8 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کررہی ہیں جہاں وہ افغانستان کے حوالے سے ہونے والی علاقائی سیکیورٹی کانفرنس میں شریک ہوں گی۔ وزارت خارجہ نے سشما سوراج کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے اوران کے دورے کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے وہ رواں ماہ 8 دسمبر کو اسلام آباد کا دورہ کریں گی جہاں وہ افغانستان پر ہونے والی ہارٹ آف ایشیا سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کریں گی،ان کے ساتھ بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود ہوں گے۔ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کے دوران ان کی وزیراعظم نواز شریف اور مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ہونے والی مختصر اور غیر رسمی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اور تناؤ میں کسی حد تک کمی آئی ہے اس لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان میں ہونے والی افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شریک ہوں۔ رواں سال جولائی میں وزیراعظم پاکستان  نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان روس میں ہونے والی یوفا کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں میں یہ پہلا اہم رابطہ ہوگا۔اس دوران پاک بھارت تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالےسے سے بھی پیشرفت کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشیاء کی 2 روزہ کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس کا افتتاح پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کریں گے،کانفرنس میں بھارتی وزیرخارجہ کے علاوہ ،چین ،روس،ایران،آذربائیجان،قازقستان،سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ کو بھی دعوت دی گئی ہے، ہارٹ آف ایشیا سیکیورٹی کانفرنس میں افغانستان کی موجودہ سیاسی اور عسکری صورتحال پر بات چیت ہوگی۔