حیدرآباد میں لگا دُنیا کا پہلا رئیل ٹائم گولڈ اے ٹی ایم، اب کیش نہیں،نکال پائیں گے سونے کے سکے

11:14AM Tue 6 Dec, 2022

اب تک لوگ ملک میں اے ٹی ایم سے صرف پیسے نکالتے رہے ہیں، لیکن پہلی مرتبہ ملک میں ایک ایسا اے ٹی ایم لگا ہے جس سے آپ سونے کا سکہ نکال سکتے ہیں۔ پیسے نکالنے والے عام اے ٹی ایم کی طرف نظر آنے والا یہ اے ٹی ایم تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں لگایا گیا ہے۔ سونا خریدنے اور بیچنے کا کاروبار کرنے والی گولڈ سکہ کمپنی کی جانب سے لگایا گیا یہ اے ٹی ایم سونے کے سکے دیتا ہے۔ گولڈ اے ٹی ایم کے ذریعے لوگ اپنے ڈیبٹ یا کریڈیٹ کارڈ سے سونے کے سکے خرید سکتے ہیں۔ پانچ کلو سونا رکھنے کی ہے صلاحیت
یہ اے ٹی ایم گولڈ سکہ کے ہیڈ آفس اشوک رگھوپتی چیمبرس، پرکاش نگر میٹرو اسٹیشن بیگم پیٹ میں لگایا گیا ہے۔ گولڈ اے ٹی ایم کی صلاحیت پانچ کلو سونا رکھنے کی ہے۔ اس میں 0.5 گرام سے لے کر 100 گرام تک کے سونے کی مقدار کے لیے آٹھ آپشن دستیاب ہیں۔ اس میں 0.5 گرام، 1 گرام، 2 گرام، 5 گرام، 10 گرام، 20 گرام، 50 گرام اور 100 گرام کے آپشن دستیاب ہیں۔ گولڈ سکہ پرائیوٹ لمیٹیڈ نے تین دسمبر کو حیدرآباد واقع اسٹارٹ اپ کمپنی میسرس اوپن کیوب ٹکنالوجی پرائیوٹ لمیٹیڈ کے تکنیکی سپورٹ کے ساتھ اپناپہلا گولڈ اے ٹی ایم لانچ کیا ہے۔ یہ ہندوستان اور دنیا کا پہلا رئیل ٹائم گولڈ اے ٹی ایم ہے۔
لائیو اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی سونے کی قیمت گولڈ سکہ کمپنی کے وائس پریسیڈنٹ پرتاپ نے کہا کہ گولڈ سکہ لمیٹیڈ چار سال پرانی کمپنی ہے۔ ہم بولین ٹریڈنگ میں شامل ہیں۔ ہمارے سی ای او کو اے ٹی ایم مشین کے ذریعے سے سونے کے سکے نکالنے کا ایک نیا آئیڈیا ملا۔ بہرحال، پرتاپ نے کہا کہ اس اے ٹی ایم کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس سے سونے کے سکے نکالنے کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت لائیو اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی۔
گاہکوں کو 24 گھنٹے ملے گی سونا خریدنے کی سہولت کمپنی کا کہنا ہے کہ لوگ سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور سونے کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے یہ گولڈ اے ٹی ایم لگایا گیا ہے۔ گولڈ اے ٹی ایم کا مقصد 24 گھنٹے گاہکوں کو سونا خریدنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ گولڈ اے ٹی ایم سے نکلنے والے سکے 24 کیریٹ سونے اور 999 تصدیق شدہ ہیں۔ اس کی اسکرین پر سونے کی لائیو قیمت بھی دکھائی دے گی۔ لوگ زیورات کی دکانوںپر جانے کے بجائے یہاں آکر سیدھے سکے حاصل کرسکتے ہیں۔