Students of Islamia Anglo-Urdu High School selected for state level in sports competitions

11:49AM Wed 2 Oct, 2024

بھٹکل: 2 اکتوبر،2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انکولہ کے  مہاتما گاندھی میموریل اسکول  میں  کل ہائی اسکول طلبہ کے لیے  منعقد ہوئے ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلبہ نے شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی پیش کی اور اس اسکول کے تین طلبہ نے ضلعی سطح سے ریاستی سطح کے لیے منتخب ہوکر اسکول وادارے کا نام روشن کیا ۔

 اب یہ طلبہ انشاءاللہ کولار میں ہونے والے ریاستی سطح کے مقابلوں میں اسکول کی نمائندگی کریں گے۔  

کامیابی حاصل کرنے والےطلباء کے نام مندرجہ ذیل ہیں

 

1۔عبداللہ بن محمد خلیل

 *پہلامقام۔ پول والٹ*

 

2-فہیم ابن الیاس کتور(IX.A)

 *دوسرا مقام۔ ہیمر تھرو

 

3- آصف بن ظہیر(IX.A)

 *دوسرا مقام ۔پول والٹ

 

اس بہترین کارکردگی پرصدروجنرل سکریٹری ،ہائی اسکول بورڈسکریٹری انجمن حامئ مسلمین  ،صدرمدرس واساتذہ نے بھی طلبہ وفزیکل انسٹرکٹر جناب راجے صاحب نپانی کومبارکباد پیش کی ہے اور اگلی سطح پر کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔