ہاتھرس معاملہ: راہل-پرینکا پہنچے متاثرہ فیملی کے گھر، گلے سے لپٹ کر رو پڑی والدہ

03:23PM Sat 3 Oct, 2020

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ہاتھرس متاثرہ فیملی کی طویل بات چیت ہوئی۔ ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جب پرینکا گاندھی متاثرہ فیملی سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچیں تو اجتماعی عصمت دری کی شکار اور بعد میں علاج کے دوران اسپتال میں موت کی نیند سونے والی معصوم لڑکی کی والدہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ پرینکا گاندھی سے لپٹ کر اپنا درد بیان کرنے کے بعد والدہ نے انھیں تکلیف کی پوری داستان بھی سنائی۔