مجلس اصلاح وتنظیم کی طرف سے این آر آئی کے لیے کورنا ٹیکہ کا ری کا انتظام: اس طرح سے کریں اپنا نام رجسٹر
04:22PM Sat 5 Jun, 2021
بھٹکل: 5 جون،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں اس وقت کورونا کا ٹیکہ لینے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا ہے ، ٹیکہ کی قلت کی وجہ سے این آر آئیزکو بھی کافی تکلیف ہورہی ہے جس سے ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ رہی ہیں۔
ایسے میں مجلس اصلاح و تنظیم نے پہل کر تے ہوئے این آر آئیز کے لیے ٹیکہ مہیا کرانے کا انتظام کیا ہے ۔ اس سلسلے میں آج عشاء بعد مجلس اصلاح و تنظیم میں اس کی جانکاری دینے کے لیے اخباری کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں ڈاکٹر حنیف شباب صاحب نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں بھٹکل تحصلدار سے بات کرکے انہیں رضا مند کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے الگ سے ایک کاؤنٹر بنانے پر غور کیا جارہا ہے جس کے لیے این آر آئی کی فہرست تحصلدار کو مہیا کرانی ہوگی جس کے ایک دو دن بعد ٹیکہ لگنا شروع ہوگا، اس لیے باہر جانے والے حضرات مندرجہ ذیل تفصیلات جالی روڈ کراس پر واقع لائف کیر اسپتال میں واقع کویڈ کیر سینٹر کے دفتر میں جمع کرائیں۔یہ ٹیکہ صرف ویلڈ ویزا والوں کو ہی دیا جائے گا۔
اس ٹیکہ کے لیے اپنے پاسپورٹ پر درج نام، ویلڈ ویزا کی نقل، موبائل نمبر، آدھار کارڈ کی نقل،جہاں جانا چاہتے ہیں اس ملک کا نام اور موبائل نمبر لائف کیر میں کویڈ کیر سینٹڑ سے متصل دفتر میں صبح 10:00 بجے سے 01:00 بجے کے دوران اور شام 04:30 سے 06:00 بجے تک جمع کر سکتے ہیں۔ یا پھر 9980001610 پر رابطہ کرکے بھی اپنی تفصیلات دے سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھٹکل میں اب بھی پوزیٹیو معاملات ہیں لیکن لوگ ڈر کے مارے سامنے نہیں آرہے ہیں اور آخری وقت میں اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیںجس ان کی جانوں کو خطرہ پیدا ہورہا ہے۔ انہوں نےبتایا کہ تنظیم کی ماتحتی میں قائم کویڈ کیر سینٹر میں مریض کی حالت نازک ہونے کے بعد داخلہ نہیں دیا جا تا ہے یہاں ابتدائی علامت پائے جانے کے بعد آنے پر ہی بھرتی کیا جاتا ہے۔ موصوف نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ مجلس اصلاح و تنظیم اور دیگراداروں کے اشتراک سے لائف کیر کی دوسری منزل پر او پی ٹی جانچ کلینک کھولا گیا ہے جو صبح 10:00 سے 12:00 بجے تک اور شام 04:00 بجے سے 06:00 بجے تک کھلا رہے گا یہاں سے بھی لوگ اپنی جانچ کرا سکتے ہیں ، یہاں اگر خون یا کسی اور ٹیسٹ کی ضرورت پیش آتی ہے تو تنظیم اور لائف کیر کی طرف سے پچاس فیصد رعایت دی جائے گی ۔
مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف درخواست کی گئی ہے کہ عوام آخر وقت تک بیٹھے نہ رہیں بلکہ کورونا کی ابتدائی علامت ظاہر ہوتے ہی علاج کے لیے باہر آئیں۔