Sports day held ar IAUHS Bhatkal

07:33PM Wed 25 Dec, 2024

 بھٹکل: 25 دسمبر،2024 (راست) ‘‘ کھیل جہاں ہمیں صحت مند وتندرست بناتے ہیں وہیں ہمارے اندر جیت کا حوصلہ بھی  بڑھاتے ہیں ،کھیل ہی وہ واحد چیز ہے جو ہا رکربھی جیت کا حوصلہ دلاتا ہے،  باقی میدانوں میں ہارنے یا ناکام ہونے والا آگے بہت کم بڑھتا ہے لیکن کھیل ہار سے جیت کا پیغام دیتا ہے’’۔  ان خیالات کا اظہاراسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے اسپورٹس ڈے میں  مہمان خصوصی کے طور پرتشریف فرما  نوین ۔ایس ۔نائک(پی،یس ۔آئی ۔بھٹکل ) نے کیا ۔  ااپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اس پروگرام کو دیکھ کر اپنے طالب علمی کے زمانے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے طلبہ سے کہا کہ ایک زمانہ تھا میں بھی آپ ہی کی طرح اسی طرح قطار میں کھڑا رہتا تھا اور آج جس مقام پر ہوں یہ اسی تعلیم کی بدولت ہے۔اس لیے آپ بھی بہتر سے بہتر تعلیم حاصل کرکے ملک کی خدمت کریں۔

 

پروگرام کا آغاز اسکول کے طالب علم ابصار صارم ابن شاہ الحمید چاوس کی تلاوت کلام پاک سے ہو ا،اسکے  بعد استقبالیہ کلمات دسویں جماعت کے طالب علم  عبدالرافع ابن اکبرعلی  بنگالی نے پیش کیے ۔کھیل مقابلوں کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لیے مہمان خصوصی شری نوین ۔ایس ۔نائک  کے ہا تھوں پرچم لہرایا گیا اسکے بعد طلباء کی طرف سے مارچ پاسٹ کا بہترین مظاہرہ کیا گیا  جس میں ڈائمنڈ،سن بیم،جوپیٹر،روس   کے الگ الگ گروپ نے بہترین مارچ پاسٹ سے افتتاحی تقریب میں اپنے عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا اور مہمانوں نے بہترین مارچ پاسٹ پر خوشی کااظہار کیا ۔مارچ پاسٹ کے بعد نویں جماعت کے طالب علم نبھان ابن عبدالماجد نے طلباء کو حلف دلایا۔پھر مہمانوں کی گل پوشی کی گئی ،گلپوشی کے بعد کنڑا استاد جناب عبدالرشید ہنسی مرد نے مہمان خصوصی ومہمان اعزازی کا تعارف طلباء کے سامنے کیا۔مہمان خصوصی کے بعد مہمان اعزازی جناب شبیر عجائب(رکن انتظامیہ خلیفہ جماعت المسلمین و سکریٹری نوائط محفل) نے بھی اپنی تقریر میں طلباء کو اسپورٹس کے حوالے سے آگے بڑھنے کی ترغیب دی  اور اپنے مادرعلمی واساتذہ کو یادکیا اور کہایہی وہ اسکول ہے جس کا میں ایک طالب علم تھا یہاں کامیدان یہ اسکول نے مجھے یہ مقام عطاکیا ہے جس کی وجہ سے میں آپ سے مخاطب ہوں ۔مہمانوں کے خطاب کےبعد صدر جلسہ جناب محمد صادق پلور(نائب صدر انجمن حامئی مسلمین) نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئےکہا  کہ کھیل محبت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے اسی جذبے کے ساتھ  ملک وقوم کی خدمت کرنا ہے اور ہمارے ادارے انجمن حامئی مسلمین میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کیا جاتا ہےا ور بلاتفریق مذہب وملّت تعلیم دی جاتی ہے۔صدارتی کلمات کے بعد امسال کھیل مقابلوں میں اسکول سے ریاستی سطح پر منتخب ہونے والے چار طلبہ  عبداللہ ابن خلیل سلامتی و محمد آصف بن ظہیر( پول والٹ ) فہیم ابن الیا کتور(ہیمر تھرو) عاطف ابن عبدالستا رقاضی(کراٹے )کو مہمان خصوصی کے ہاتھوں اعزازسے نوازاگیا۔آخرمیں اسکول کے طالب علم محمد انس ابن جمیل کمال نے شکریہ کلمات پیش کئے۔  اسی پر افتتاحی پروگرام کا اختتام ہو ااسکے بعد مہمانوں کے سامنے الگ الگ کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے ۔اس موقع پر اسماعیل جوکاکو(ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انجمن حامئ مسلین ) ,جناب سعداللہ رکن الدین(ہائی اسکول بورڈسکریٹری )،جناب مبشر ہلارے(رکن انتظامی انجمن حامئ مسلین )جناب یسین محتشم(کوآرڈینیٹر ہائی اسکول) جناب نورمحمد(صدرمدرس اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل ) شریک تھے۔