خواتین کی سہولت کے لیے بینگلور میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا زبردست قدم: ناکارہ بسوں کا صحیح استعمال
12:03PM Sat 29 Aug, 2020
بینگلورو: 29 اگست، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو/ذرائع) ریاست کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بنگلورو کے مرکزی بس اڈوں میں خواتین مسافروں کی سہولت کیلئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہاں ناکارہ بس کو بیت الخلاء میں تبدیل کیا گیا ہے۔ گلابی ٹائلٹ کے نام سے یہ بسیں خصوصی طور پر خواتین کیلئے ہیں۔ ناکارہ بس کو بڑے ہی منصوبے کے ساتھ بیت الخلاء اور دیگر ضروری سہولیات کیلئے استعمال میں لایا گیا ہے۔
پاکی صفائی کا پورا خیال رکھتے ہوئے کئی سہولیات یہاں فراہم کی گئی ہیں بیت الخلاء کے 6 کمرے جس میں انڈین اور ویسٹرن ٹوائلیٹ دونوں ہی شامل ہیں۔ بچوں کو دودھ پلانے کیلئے ایک کمرہ، واش بیسن، آئینہ، نیپکن ونڈنگ مشین، انسنریٹر، بچوں کے ڈائپر بدلنے کی جگہ اس طرح کی ضروری سہولیات سے بس کو آراستہ کیا گیا ہے۔
سینسر لائٹس، سولار لائٹس، چھت کے ذریعہ سورج کی روشنی داخل ہونے کا انتظام موجود ہے۔ ضروری سہولیات سے فارغ ہونے والے اس مقام کو خوبصورت پینٹنگ سے سجایا گیا ہے۔ 12 لاکھ روپئے خرچ کرتے ہوئے ہائی ٹیک طریقہ سے یہ بیت الخلاء بنائی گئی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی اس کوشش کی عوام ستائش کررہے ہیں۔ اسطرح کی خصوصی سہولت ہر بس اڈے میں جاری کرنے کی مانگ بھی کی جارہی ہے۔
بنگلورو کے میجسٹک بس اسٹینڈ میں جسے شہر کے بانی کیمپے گوڑا کے نام سے منسوب کیا گیا ہے وہاں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مسافر آیا کرتے ہیں۔ ویسے تو مرد اور خواتین کیلئے بیت الخلاء بس اسٹانڈ کے مختلف حصوں میں موجود ہیں۔ اب اس نئی سہولت سے بھی خواتین مسافروں کو استفادہ کا موقع ملا ہے۔
صفائی کے ذریعہ صحت، خواتین کیلئے صحت مند معاشرہ ہماری فکر، پاکیزگی ہماری ترجیح اسطرح کے جملے کنڑا اور انگریزی زبان میں گلابی ٹوائلیٹ کے باہر تحریر کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کے ایس آر ٹی سی ( کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن) نے بنگلورو انٹرنیشنل ائیر پورٹ لمیٹڈ کے مالی تعاون سے اس بیت الخلاء کو قائم کیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ لکشمن سودھی نے افسروں سے کہا ہے کہ وہ اس طرح کی سہولت کیلئے ناکارہ بسوں کا استعمال کریں۔