وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی ہوئے کورونا کا شکار: ٹوئٹر پر دی اطلاع

03:37PM Mon 10 Jan, 2022

بینگلورو: 10 جنوری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرکے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کورونا پوزیٹیو ہونے کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "میری رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے، اور میں ہوم کورنٹائن میں ہوں۔ میں میرے رابطہ میں آنے والے تمام افراد سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خود کو آئسولیٹ کرلیں"۔   وزیر اعلیٰ کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے ان کے تمام پروگراموں کو منسوخ کیا گیا ہے۔