ملپے کے سمندر میں مرمت کے بعد تیار ہوا فلوٹنگ بریج: عوام میں خوشی کی لہر
03:25PM Sun 18 Dec, 2022

اڈپی : 18 دسمبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اڈپی ضلع کے ملپے میں سمندری لہروں میں بہہ جانے والے تیرتے ہوئے پل کو مرمت کے بعد دوبارہ تیار کر لیا گیا ہے ، جو اب لوگوں کو لطف دینے کے لیے بالکل ہی تیار ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ کچھ دنوں سے ملپے کے ساحل پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے فلوٹنگ بریج کی مانگ میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ نیا پل - 150 فٹ لمبا ہے جس میں لوگوں کی حفاظت کو لے کر احتیاطی تدابیر اختیار کیے گئے ہیں ۔اس نئے تیرتے پل کے بلاکس نے منڈوس طوفان کا بھی مقابلہ کیا اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
اس کے بعد امید ہے کہ یہاں پھر ایک بار سیاح بڑی تعداد میں پہنچیں گے اور دریائی موجوں کے ساتھ اس کا لطف اٹھائیں گے۔