سنکی اور قاتل ہیں سعودی عرب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سابق خفیہ چیف کا دعویٰ

02:05PM Wed 13 Jul, 2022

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کے سابق انٹیلی جنس چیف سعد الجباری نے سائیکو قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سعد الجباری نے کہا کہ 'ہم نے اس قاتل کے مظالم اور جرائم کو دیکھا ہے۔' سعد الجباری جو سعودی عرب کے محکمہ انٹیلی جنس میں نمبرپر رہ چکے ہیں، نے کہا کہ محمد بن سلمان آنے والے دنوں میں امریکہ اور دیگر ممالک کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ولی عہد ایک قاتل ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن کے سعودی عرب دورہ سے چند روز قبل سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہیں۔ "وہ ہمدردی کے بغیر ایک نفسیاتی مریض ہے۔ جذبات محسوس نہیں کرتا۔ اس نے اپنے تجربے سے کبھی سبق نہیں سیکھا۔
محمد بن سلمان کے گینگ کا نام 'ٹائیگر اسکواڈ'
سعد نے دعویٰ کیا کہ محمد بن سلمان کے پاس خطرناک لوگوں کا ایک گروپ ہے جسے 'ٹائیگر اسکواڈ' کہا جاتا ہے۔ اغوا اور قتل اسی کے ذریعے ہوتے ہیں۔ انہوں نے اتوار کو نشر ہونے والے انٹرویو میں کہا، 'میں یہاں ایک پاگل، قاتل کے خلاف آواز اٹھانے آیا ہوں، جو وسطی ایشیا میں ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ وہ امریکیوں اور پوری دنیا کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ الجباری طویل عرصے تک محمد بن نائف کے مشیر تھے۔ وہ جون 2017 تک سعودی ولی عہد رہے اور اس کے بعد محمد بن سلمان ولی عہد بن گئے۔