Shirur Toll Gate: Ambulance drivers express happiness over the facility to pass through 'Lane One' only

09:55PM Mon 4 Mar, 2024

بھٹکل : 4 مارچ،2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل کی سرحد پر واقع شیرور ٹول گیٹ پر ایمبولینس اور وی آئی پی سواریوں کے لیے لین ون سے ہی جانے کی سہولت دیتے ہوئےٹول گیٹ حکام نے  ڈرائیوروں کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا ہے ۔ اب اس سڑک  سے  ایمبولنس  اور وی آئی پی سواریوں  کے علاوہ فوری ضرورت والی سواریاں گذر سکیں گی۔

اس سے قبل ایمبولنس والوں کو  ٹول گیٹ کے بالکل کنارے پر موجود  لین سے گزرنا پڑتا تھا جہاں اکثر اوقات جانوروں کی بھیڑ وغیرہ ہونے کی وجہ سے ایمبولینس کو گزرنے میں تکلیف ہوتی تھی ،  اسی کو دیکھتے ایمبولنس ڈرائیوروں نے ٹول گیٹ حکام سے اپیل  کی تھی  کہ  تیز رفتار ایمبولنس کے لئے سیدھے سیدھے روڈ پر آگے بڑھنے کے لئے راستہ دیاجائے۔ اس سہولت کے دیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایمبولنس ڈرائیوروں  نے ٹول گیٹ مینجر راجن نائر کو پھول اور مالائیں  پیش کرکے ان کی ستائش کی ہے۔

 

اس موقع پر  ٹول انچارج یوگیش گوڈا، ٹول عملہ  دیپک کمار شٹی ، ایمبولنس ڈرائیور سنگھا کے نائب صدر اور رابطہ ایمبولنس ڈرائیور  امان اللہ شیخ، امول بوچرے، بابو موگیر، منگلو بھلوا، لائف کیر ایمبولنس کے ڈرائیور ونایک اور دیگر موجود تھے۔