اگلے ہفتے فیس بک کا نام تبدیل ہو سکتا ہے!

12:41PM Wed 20 Oct, 2021

واشنگٹن: سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک اگلے ہفتے کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ امریکی ٹیک بلاگ ’دی ورج‘ نے اپنی رپورٹ میں ایک ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ فیس بک کے نام میں ممکنہ تبدیلی میٹاورس بنانے کی کمپنی کے منصوبوں کی عکاسی کرتی ہے۔ معروف ٹیکنالوجی کمپنی کا مقصد ہے کہ کمپنی کو سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ پہچانا جائے اور اس کی خامیوں کو دور کیا جائے۔
ممبئی: ڈرگس پارٹی معاملہ میں شاہ رخ خان کے بیٹے سمیت تمام گرفتار شدہ ملزمان کو عدالت سے اس وقت جھٹکا لگا جب ان کی درخواست ضمانت نامنظور کر دی گئی۔ آرین خان کے علاوہ ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کی درخواست ضمانت نامنظور کی گئی ہے۔ ڈرگس معاملہ میں پھنسے آرین کی درخواست ضمانت گزشتہ کچھ دنوں سے اگلی تاریخ پر ٹالی جا رہی تھی۔ آرین کو بدھ کے روز ضمانت ملنے کی پوری امید تھی لیکن ان کو مایوسی ہاتھ لگی۔
’دی ورج‘ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ری برانڈنگ کے ذریعہ مختلف سوشل میڈیا ایپس پلیٹ فارم جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ایک چھتری کے نیچے لایا جا سکتا ہے۔ فیس بک کے نام تبدیلی کے حوالہ سے فیس بک کے ترجمان نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔