بھٹکل میں تین دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری: عید کے ایام میں بارش سے عام زندگی ہوئی مفلوج

02:39PM Sun 2 Aug, 2020

بھٹکل: 2 اگست،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک میں گزشتہ تین دنوں سے جاری بارش رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ عیدالاضحی کے ان ایام میں موسلادھار بارش کی وجہ سے عوام گھروں میں ہی رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں مزید تین دن تک اسی طرح موسلا دھار بارش ہونے کے پورے امکانات ہیں۔ بھٹکل میں کل صوموار کو عیدالاضحٰی کا آخری دن ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے یہاں مسلمان بارش کے باوجود احتیاطی اقدامات کے ساتھ اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کررہے ہیں۔