گجرات انتخابی نتائج: بی جے پی نے رقم کی تاریخ، پہلی بار کسی پارٹی نے حاصل کی 156 سیٹیں
01:46PM Thu 8 Dec, 2022

احمد آباد: 08 دسمبر، 2022 (ایجنسی) گجرات میں بی جے پی نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اس نے 153 سیٹوں پر جیت حاصل کر لی ہے اور 3 سیٹوں پر اس کے امیدوار سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر وہ 156 کا ہندسہ چھوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ 182 اسمبلی سیٹوں والی اس ریاست میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کسی پارٹی نے تن تنہا 150 سیٹوں سے زیادہ حاصل کی ہے۔ کانگریس 16 سیٹوں پر جیت حاصل کر چکی ہے اور 1 سیٹ پر آگے چل رہی ہے۔ جہاں تک عآپ کا سوال ہے، اس کے 5 امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں اور دیگر کے حصے میں 4 سیٹیں آئی ہیں۔