Schools closed tomorrow in Honavar and Kumta due to rain; Decrease in rainfall reported in Bhatkal

08:31PM Mon 8 Jul, 2024

بھٹکل : 8 جولائی ،2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سمیت آس پاس  کے علاقوں میں چار دنوں سے جاری  موسلا دھار بارش کا زور ذرا سا تھما ہوا نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے آج یہاں شاہراہ اور دیگر جگہوں پر جمع پانی کم ہوگیا ہے اور  معمولات زندگی بھی  بحال ہوتے نظر آرہے ہیں۔ تاہم بارش کے بعد کچی سڑکیں خستہ حالی کی تصویر بنی ہوئی ہیں، کہیں کیچڑ جمع ہوا ہے تو کہیں بارش کی وجہ سے پڑے گڈھوں نے  پیدل چلنا اور گاڑیوں کا گزرنا مشکل کردیا ہے ۔  ندی کے قریب رہنے والے پانی کی سطح کو دیکھتے ہوئے اب بھی سہمے ہوئے ہیں ۔

اس دوران اتر کینرا کی ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ہوناور اور کمٹہ میں بارش کے پیش نظر کل بھی اسکولوں اور پی یو  کالج میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے ۔