بھٹکل تعلقہ میں  کل پیر کے بجائے بدھ کے روز صبح  سے شام تک الکٹری سٹی خدمات رہیں گی متاثر: عوام سے تعاون کی اپیل

05:06PM Sun 7 Aug, 2022

بھٹکل: 7 اگست،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  بھٹکل ہیسکام کے اسسٹنٹ انجنئر کی طرف سے جاری اخباری بیان  میں خبر دی گئی تھی کہ کل 8 اگست بروز پیر صبح 09:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک  بھٹکل تعلقہ میں بجلی کی خدمات متاثر رہیں گیں، لیکن ابھی تازہ ریلیز میں اسسٹنٹ انجنئر نے کہا کہ کل کے بجائے اب 10 اگست،2022 بروز بدھ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بجلی نہیں رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ  ہوناور اور مرڈیشور میں 110 کے وی لائن پر  کے پی ٹی سی ایل سرسی  کے اسسٹنٹ ایکزی کٹیو انجینئر کی سرپرستی میں کام شروع کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پورے بھٹکل تعلقہ میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک الیکٹری سٹی متاثر ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ہیسکام محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔