بھٹکل مسلم جماعت بینگلورو کے لیے نئے اراکین انتظامیہ کا ہوا انتخاب

12:28PM Mon 15 Nov, 2021

بینگلورو: 15 نومبر، 2021 ) بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل مسلم جماعت بنگلور کے عام انتخابات  کل  14 نومبر اتوار کے روز بینگلورو میں منعقد ہوئے جس میں    16 اراکین کو انتظامیہ کے لئے منتخب کیا گیا۔ جو اراکین  منتخب  ہوئے ہیں  ان میں  محمد مدثر ائیکری ، عبدالرحمن رکن الدین، عبدالواجد کولا،  ایڈوکیٹ آفاق کولا، محمدسالم کولا، فیضان برماور،  محمد اشرف شاہ بندری، زید جوباپو، محمد حمدان معلم،  ابوبکر صدیق رکن الدین، محمد ہود پلّور،  عبدالبدیع شاہ بندری،  سیفان احمد شینگیری،  محمد دحیہ اکرمی،  محمد افتاب  صدیقہ اور  سُہیل پٹیل شامل ہیں۔ جبکہ سبکدوش انتظامیہ سے عبدالمعید کاڈلی،  نظام صدیق،  معاذ جوکاکو اور  نعمان ایس پی کو اگلی انتظامیہ کے لیے  منتخب  کیا  گیا ہے۔ الیکشن کمشنر جناب عبدالمعید کاڈلی نے بتایا کہ بی ایم جے بینگلورو جملہ 26 اراکین پر مشتمل رہے گی  جس کے لیے جلد ہی نئے اراکین انتظامیہ  کی میٹنگ طلب کی جائے گی اور اس میں صدر و سکریٹری سمیت دیگر عہدیداران کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ علاوہ ازیں بنگلور جماعت سے منسلک این آر ائیز  میں سے  چار   اراکین کو نئی انتظامیہ میں شامل  کیا جائے گا  جبکہ صدر کو بھی دو اراکین کو نئی انتظامیہ میں شامل کرنے کا اختیار رہے گا۔