اسرائیلی فوج نے کل پیر ی صبح اعلان کیا تھا کہ اس کے ٹینکوں نے اتوار کے روز غزہ میں حماس تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں یہ کارروائی غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی جانب آتش گیر غبارے چھوڑے جانے کے جواب میں کی گئی۔ متعلقہ ذرائع کے مطابق مذکورہ آتش گیر غباروں کے سبب جنوبی اسرائیل میں آگ بھڑکنے کے 400 سے زیادہ واقعات پیش آ چکے ہیں۔