پالکاڈ میں سامنے آیا دل دہلا دینے والا واقعہ: مسلم خاتون نے اپنے چھ سالہ بچے کا کیا قتل۔ اللہ کی رضا پانے  کے لیے قتل کرنے کی بتائی وجہ

04:06PM Mon 8 Feb, 2021

پالکاڈ: 8 فروری،21 (ذرائع) پالکاڈ میں مسلم خاتون کے ذریعے اپنے ہی چھ سالہ بچے کو قتل کرنے کا دردناک سانحہ سامنے آیا ہے جس  کی وجہ عورت نے اللہ کی رضا حاصل کرنا بتا ئی ہے۔ خاتون جوکہ ایک مدرسہ کی استاذنی بتائی جارہی ہے اس کی شناخت شاہدہ (31) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جبکہ بچے کی شناخت عامل کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق شاہدہ نے صبح تین سے چار بجے کے دوران بچے کے ہاتھ پیر باند ھ کر یہ وارادت انجام دی تھی اور  خود پولس کو اس بارے میں اطلاع دی تھی اور بتایا تھا کہ اس نے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے  یہ گھناؤنا فعل انجام دیا ہے۔ شاہدہ کے اپنے گھر میں اس کا شوہر اور اس کے دو مزید بچے بھی ہیں جو اس وارادت کے وقت دوسرے کمرے میں سور رہے تھے ۔ اس سلسلہ میں پالکاڈ پولس تھانہ میں دفعہ 302 کے تحت قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اسلامی تعلیمات میں کہیں بھی اس چیز کا تصور نہیں ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے انسان کی جان قربان کی جائے یا اس طرح کی کوئی نذر مانی جائے۔ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کی قربانی پیش کی تھی لیکن اللہ تعالیٰ اس کے بدلے جنت سے دنبہ بھیج کر جانوروں کی قربانی کو قیامت تک کے لیے زندہ کیا تھا۔