سی سی آر یو ایم کی طرف سے کویڈ سے پیدا ہونے والے مسائل  کے حل کے لیے کی جارہی ہے کاؤنسلنگ

02:34PM Thu 17 Jun, 2021

نئی دہلی:17 جون،2021  (پریس ریلیز) آیوش طبی نظاموں کے ذریعہ کووڈ سے پید ا صحتی مسائل کے حل اور عوام کی رہنمائی کے لئے حال میں وزارت آیوش، حکومت ہند نے قومی سطح پر آیوش کووڈ۔19 کاؤنسلنگ ہیلپ لائن کی شروعات کی ہے۔ سنٹرل کونسل فارریسرچ ان یونانی میڈیسن(سی سی آر یو ایم)،نئی دہلی  وزارت آیوش کی اس پہل میں پورے طور پر سرگرم ہے اور اس کے ماتحت یونانی اطباء ٹول فری نمبر 14443 پر یونانی طب کی روشنی میں کووڈ۔19 سے متعلق مسائل کے حل کے لئے روزانہ صبح 6  بجے سے رات 12 بجے تک دستیاب ہیں۔ سی سی آر یو ایم کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عاصم علی خان نے اس پہل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس ہیلپ لائن کے ذریعہ آیوش اطباء نہ صرف کاؤنسلنگ اور مناسب علاج کے ذریعے رہنمائی کرتے ہیں بلکہ انہیں قرب و جوار میں موجود آیوش کی طبی سہولیات کے بارے میں بھی بتاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں سی سی آر یو ایم کے 23 سنٹر ہیں جو معمول کے تحقیقی کاموں کے ساتھ ساتھ مختلف انداز میں کووڈ۔19 سے متعلق اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔