کیاہندوستان میں رمضان کےقریب کوروناکی نئی لہرآئی گے؟ دیگرممالک میں کووڈکیسوں کےپیش نظرریاستوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ
03:54PM Fri 18 Mar, 2022
جمعہ 18 مارچ 2022 کے روز ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے صرف 2,500 تازہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اب جب کہ ہندوستان اومی کرون ویرینٹ سے چلنے والی تیسری لہر سے گزر چکا ہے، لیکن کورونا کا خطرہ اب بھی منڈلا رہا ہے۔ ماہرین صحت کی جانب سے ملک کی مضبوط ویکسینیشن مہم اور کورونا کے خلاف بروقت اقدامات سے کورونا کیسوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش جاری ہے۔
ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کے تباہ کن موڑ کو روکنے کے ساتھ اب ایک اور لہر آسکتی ہے، کیونکہ دنیا کے مختلف خطوں میں انفیکشن میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ہولی تہوار کے موسم اور رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی کئی ریاستوں میں اس طرح کے پھیلاؤ کے خلاف انتباہ کرنے کے لئے مرکزی وزات صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے خط لکھا ہے۔
دریں اثنا رمضان المبارک سے قبل کووڈ۔19 کے کیسوں میں عالمی سطح پر اضافہ ظاہر کرنے والے اعداد و شمار ایک بہت بڑے مسئلے کی پیش گوئی کر سکتے ہیں۔ اس کے برعکس کچھ ممالک ٹیسٹنگ کی شرح میں کمی کی اطلاع دے رہے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) ڈبلیو ایچ او نے حال ہی میں خبردار کیا کہ دنیا کے تمام ملکوں کو وائرس کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ ایک ماہ سے زیادہ کمی کے بعد ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں کووڈ-19 کے کیسز بڑھنے لگے۔
انھوں نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (UT) کے تمام ایڈیشنل چیف سکریٹریوں، پرنسپل سکریٹریوں اور صحت کے سکریٹریوں کو ایک خط لکھا ہے۔ جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس پر مسلسل توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ پانچ گنا حکمت عملی کے تحت ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹ، ویکسینیشن اور کوویڈ مناسب رویے کی پابندی پر زور دیا گیا ہے۔
دنیا کے متعدد ممالک میں ایک نئی کووڈ لہر کا سامنا کرنے کے باوجود ہندوستان میں لگاتار پانچویں دن 3,000 سے کم انفیکشن ریکارڈ ہوئے ہیں۔ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایکٹو کیس لوڈ 29,181 ہے۔