سدبھاونا دیوس پر آج بھٹکل میں سدبھاونا منچ کے زیر اہتمام حلفیہ تقریب
04:02PM Fri 20 Aug, 2021

بھٹکل: 20 اگست،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سدبھاونا دیوس کے موقع پر آج عصر بعد بھٹکل شمس الدین سرکل پر سدبھاؤنا منچ کی جانب سے ایک مختصر سی حلفیہ تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر محترمہ ممتا دیوی، سابق ایم ایل جے ڈی نائک ، انجمن کالج کے پروفیسر ایس آر نائک، امیر مقامی جماعت اسلامی بھٹکل جناب نذیر احمد قاضی ، جناب محمد رضا مانوی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور امن و شانتی سے رہنے کا پیغام دیا۔
اس موقع پر تمام شرکاء نے ملک میں امن و شانتی کے ساتھ رہنے اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا حلف لیا۔



