ہوناور۔بینگلور قومی شاہراہ پر کار کی بائک سے ٹکر: ولکی کا سترہ سالہ محمد قاضی جاں بحق
09:37AM Thu 6 May, 2021
ہوناور: 6 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور بینگلورو قومی شاہراہ پر آج دوپہر پیش آئے سڑک حادثے میں ولکی کا رہنے والا سترہ سالہ محمد قاضی جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ بائک کو چلا رہا نائف قاضی معمولی زخمی ہوگیا ہے۔
اطلاع کے مطابق محمد قاضی اپنے خالہ زاد بھائی کے ساتھ ولکی سے قریب ہی واقع اے ٹی ایم سینٹر گیا ہوا تھا واپسی میں ان کی بائک کو تیز رفتار کار نے پیچھے سے ٹکر مارد ی اور کار موقع سے فرار ہوگئی۔ حادثہ کے نتیجے میں محمد قاضی موقع پر ہی وفات پاگیا جبکہ اس کے ساتھ موجود نائف قاضی معمولی زخمی ہوگیا۔
اس تعلق سے ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔
اس تعلق سے ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔