انجمن بی بی اے اور بی سی اے کے طلبہ کی تیراکی مقابلوں میں شاندار کارکردگی: کالج نے مجموعی چمئین شپ کا جیتا خطاب
03:08PM Sat 3 Dec, 2022

بھٹکل : 3 دسمبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیرا ہتمام کالج طلبہ کے درمیان منعقد ہوئے سنگل زون سوئمنگ مقابلوں میں انجمن انسٹی ٹیو ٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکشن کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی انعامات اپنے نام کیے ہیں اور مجموعی طور پر چمئن شپ کا خطاب بھی حاصل کیا ہے۔
کالج پرنسپال کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جن طلبا نے مختلف مقابلوں میں امتیازی مقام حاصل کیا ہے ان کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔
اطلاع کے مطابق بی سی اے تھرڈ ائیر کے طالب علم کاشفی فریدا نے 200 میٹر بیاک اسٹورک میں دوسرا مقام،100 میٹر بیاک اسٹورک میں تیسرا مقام، 50 میٹر کے بیاک اسٹورک میں تیسرا مقام، 4X100 میڈلی ریلے میں پہلا مقام اور 4X100 میٹر فری اسٹائل میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔اسی طرح بی بی اے فرسٹ ائیر کے طالب علم نواف صدیقہ نے 100 میٹر بٹر فلائی میں پہلا مقام،50 میٹر بٹر فلائی میں دوسرا مقام ، 4X100 میڈلی ریلے میں پہلا مقام اور 4X100 میٹر فری اسٹائل میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ بی سی اے فرسٹ ائیر کے طالب علم کعب جبالی نے 100 میٹر بٹر فلائی میں تیسرا مقام اور 4X100 میڈلی ریلے میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ بی بی اے فرسٹ ائیر کے طالب علم ہاشم مصباح نے 4X100 میٹر فری اسٹائل میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ بی بی اے فرسٹ ائیر کے طالب علم محی الدین سدی احمد انے 4X100 میڈلی ریلے میں پہلا مقام اور 4X100 میٹر فری اسٹائل میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
طلبہ کی بہتر تربیت اور رہنمائی کرنے پر کالج فزیکل ڈائرکٹر موہن میستا اور کامیاب طلبہ کو انجمن انتظامیہ کے عہدیداران ، کالج بورڈ سکریٹری ،پرنسپال وغیرہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔
