موڈ بھٹکل قومی شاہراہ پر دیر رات بائک اور لاری کی ٹکر: بائک پر سوار دونوں افراد کی موقع پر ہی  ہوئی موت

06:07AM Thu 15 Dec, 2022

بھٹکل: 15 دسمبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  موڈ بھٹکل قومی شاہراہ بائی پاس کے قریب گزشتہ رات  بائک اور مچھلی سے بھری لاری کے درمیان ہوئے تصادم میں بائک پر سوار دونوں افراد چل بسے ہیں جن کی شناخت تلاند  کے رہنے والے شیکھر سبرامنیم نائک (25) اور لوکیش منجوناتھ نائک (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ دونوں موڈ بھٹکل سے شمس الدین سرکل کی طرف بائک پر سوار جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آرہی مچھلیوں سے بھری لاری  سے ٹکرا گئے ۔اس ٹکر کے نتیجے میں لاری شاہراہ پر ہی پلٹ گئی اور ان کی بائک لاری کی زد میں آکر کچل گئی جس کی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہوگئی ۔ اس تعلق سے بھٹکل دیہی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔