مینگلورو 'بمبئی لکی ریسٹورنٹ 'کے مالک سلیمان حاجی کا ہوا انتقال

04:04PM Mon 18 Oct, 2021

مینگلورو: 18 اکتوبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مینگلور کے مشہور و معروف ریسٹورنٹ 'بمبئی لکی ریسٹورنٹ' کے مالک سلیمان حاجی کا آج 84 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ انا للہ  و انا الیہ راجعون مرحوم سلیمان حاجی کا تعلق مینگلور کے پنڈیشور سے تھا انہوں نے اپنے سوگوران میں بیوہ ،پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ اپنے ریسٹورنٹ میں ذائقہ سے بھر پور کھانے بنا کرریسٹورنٹ کو شہرت کی اونچائیوں کو پہنچانے والے مرحوم حاجی سلیمان نے کدرولی کی جامعہ مسجد میں صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں اور اب وہ مسجد کے ٹرسٹیوں میں سے  بھی تھے۔مرحوم سلیمان کی خوش مزاجی اور ملنساری کی وجہ سے ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے۔آمین