کھانے کی چیزیں فروخت کرنے والے دکانداروں کے لیے کل بھٹکل میں منعقد ہورہا ہے  ایک روزہ ورکشاپ

03:40PM Tue 28 Sep, 2021

بھٹکل: 28 ستمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دکانوں میں بکنے والی کھانے کی چیزوں کو حفاظت سے فروخت کرنا اور اس گراہکوں تک اچھا سامان دینا ہر بیوپاری کا فرض ہے اور اس تعلق سے ملک میں قانون بھی بنا ہوا ہے۔ اس قانون کے تحت ہوٹل، ڈیری، بیکری، سبزی، پھل،کولڈ ڈرنکس، آئس کریم، گوشت اور اس طرح کی ہر خوردنی چیز بیچنے والے آجاتے ہیں ۔ تاہم اس تعلق سے صحیح جانکاری نہ ہونے کے سبب دکاندار غفلت کا شکار ہوجاتے ہیں اور کئی بار قانون کی گرفت میں آکر انہیں بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔ ان سب چیزوں کی جانکاری دینے کے لیے کل 29 ستمبر دوپہر 02:30 بجے اربن بینک کے حافظکا ہال میں ضلع انتظامیہ اور بھٹکل تعلقہ ٹریڈ یونین کے اشتراک سے ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہورہاہے جس میں دکانداروں کو ان تمام چیزوں کی جانکاری کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن کے تعلق سے بھی معلومات دی جائیں گی۔ عوام سے اس ورکشاپ میں شریک ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔