ٹویٹرپراب مفت نہیں رہے گا،ان صارفین کواداکرناہوگاچارج؟ ایلن ماسک نے ٹویٹ کردی جانکاری

01:21PM Wed 4 May, 2022

گزشتہ دنوں ٹوئٹر خریدنے کے بعد دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹوئٹر کمپنی(Twitter Inc) کے مالک ایلن مسک (Elon Musk)اورٹوئٹر ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار موضوع بحث ایسا ہے کہ اس کا تعلق ٹوئٹر کے صارفین(Users) سے ہے۔ جی ہاں، ایلن مسک نے اسے خریدنے کے بعد واضح کر دیا ہے کہ صارفین کو مستقبل میں ٹوئٹر استعمال کرنے پر چارج ادا کرنا پڑے گا۔ ایلن مسک نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اپنے آرام دہ صارفین کے لیے ہمیشہ کی طرح مفت رہے گا۔

ایلن مسک نے کیا کہا

ایلن مسک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’ٹوئٹر ہمیشہ کیزول یوزر(Casual Users) کے لیے مفت رہے گا لیکن کمرشل اور سرکاری صارفین کو اس کے لیے تھوڑی قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

ٹویٹر پر بدل سکتا ہے بہت کچھ

یادرہے کہ ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلن مسک اس کی انتظامیہ کو مکمل طور پر تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ بحث زوروں پر ہے کہ وہ ٹوئٹر کے موجودہ سی ای او پراگ اگروال اور پالیسی ہیڈ وجئے گڈے کو باہر کا راستہ دکھا سکتے ہیں۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایلن مسک کمپنی میں کئی بڑی تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ پراگ اگروال اور وجئے گڈے کو ہٹا دیا جائے گا، ابھی تک رسمی طورپر کسی نے تصدیق نہیں کی ہے۔  

پچھلے ہفتے کا معاہدہ

واضح رہے کہ ایلن مسک کافی عرصے سے ٹوئٹر کو خریدنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ان کی بات نہیں بن رہی تھی۔ کافی جدوجہد کے بعد ایلن مسک اور ٹویٹر کے درمیان 25 اپریل کو معاہدہ ہوا اور ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک اس مائیکرو بلاگنگ سائٹ کو خریدنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے ٹویٹر کو 44 بلین ڈالر میں خریدا۔ اس ڈیل کے بعد یہ بحث تھی کہ ٹویٹر میں بہت کچھ بدل سکتا ہے۔ کمپنی بہت سی نئی پالیسیاں لا سکتی ہے۔