گیانواپی کیس میں کل آئے گا کورٹ کا فیصلہ، جانئے کس نکتے پر رہے گی توجہ مرکوز

03:33PM Sun 11 Sep, 2022

وارانسی : گیانواپی مسجد کیس میں وارانسی کی ضلع عدالت میں مئی سے شروع ہوئے کیس میں 12 ستمبر کو فیصلہ آنے والا ہے ۔ کل یعنی پیر کو آنے والے اس فیصلہ کا انتظار سبھی کو ہے ۔ ایسے میں اس فیصلہ میں کیا ہوگا؟ 7 رول 11 کو لے کر ہورہی سماعت کیا ہے؟ ان سبھی سوالات کے سلسلہ میں ہندو فریق کے وکیل سبھاش نندن ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ کل 7 رول 11 کے معاملہ پر فیصلہ آنے والا ہے ۔ یہ فیصلہ اس بات کو طے کرے گا کہ یہ عرضی قابل سماعت ہے یا نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے ہندو فریق نے گیانواپی کیس میں شرنگار گوری پوجا معاملہ کو لے کر عرضی داخل کی تھی، جس کے بعد مسلم فریق نے عبادت گاہوں سے معتلق ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں 7 رول 11 کی ایک عرضی داخل کی اور یہ کہا کہ یہ معاملہ قابل سماعت نہیں ہے ۔ اس معاملہ پر سپریم کورٹ نے ضلع جج کو یہ حکم دیا کہ اس معاملہ پر سماعت کی جائے ۔ سبھاش نندن ترپاٹھی کے مطابق 1991 کے تحت ورشپ ایکٹ وہ ہے، جس کے تحت نرسمہا راو کی سرکار میں یہ طے کیا گیا تھا کہ 1947 سے پہلے بنے ملک کے سبھی ورثے کو اس کی جوں کی توں حالت میں محفوظ کیا جائے گا ۔ اس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ مسلم فریق اسی نکتہ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، لیکن ہمارے ذریعہ گیانواپی احاطہ میں کسی بھی طریقہ سے اسٹرکچرل تبدیلی ہونے کی بات نہیں کہی جارہی ہے ۔ ہمارا مطالبہ صرف شرنگا گوری کے درشن اور پوجا اور اب شیولنگ کے درشن اور پوجا کو لے کر ہے
بتادیں گیانواپی کیس میں فیصلہ آنے سے پہلے وارانسی پولیس کمشنر نے دفعہ 144 لاگو کرکے الرٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ فیصلہ آنے سے پہلے وارانسی پولیس کمشنر نے لا اینڈ آرڈر کو بنائے رکھنے کیلئے دفعہ 144 لاگو کردی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سیکورٹی کے انتظامات کو لے کر الرٹ اعلان کرتے ہوئے کئی ہدایات دی گئی ہیں ۔ سبھی مذہبی رہنماوں اور اہم افراد کے ساتھ گفتگو کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔