زونل لیول اسپورٹس مقابلوں میں اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول بھٹکل کے طلبہ کی شاندار کارکردگی
04:12PM Sat 27 Aug, 2022

بھٹکل : 27 اگست، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو)سرکاری ہائی اسکول گورٹے میں منعقد زونل سطح کے کھیل مقابلوں میں اسلامیہ اینگلواردو ہائی اسکول (آئی اے یو ایچ ایس) کے طلبہ نے شرکت کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مختلف مقابلوں میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے اسکول وادارے کانام روشن کیا۔
اس کے علاوہ فیاض احمد ابن الیاس احمد کتور اور محمد طہ ابن حضرت علی عبدالقادر کواتھلیٹک مقابلوں میں بہتر کارکردگی پر اسپورٹس چیمپئن سے نوازاگیا ہے ۔
انجمن حامئی مسلمین کے عہدیداران نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام طلبہ اور ان کے پی ای ٹیچرس کو مبارکباد دی ہے اور اگلے مرحلوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مختلف مقابلوں میں ممتاز رہنے والے طلبہ کے نام ذیل میں دیے جارہے ہیں۔
1۔فیاض احمد ابن الیاس احمد کتور
ہیمرتھرو میں اول مقام
ڈسک تھرو میں اول مقام
شاٹ پٹ میں دوسرا مقام
2۔محمد طہ ابن حضرت علی عبدالقادر
ہرڈلس میں اول مقام
پول والٹ میں اول مقام
3۔نثاراحمدابن نعمان باشاہ
جیولنگ تھرو میں اول مقام
ڈسک تھرو میں اول مقام
شاٹ پٹ میں تیسرا مقام
4۔محمد ریحان ابن محمد جعفر
ٹرپل جمپ میں پہلا مقام
لانگ جمپ میں تیسرا مقام
5۔صادق باشاہ ابن ظہیر احمد
ہیمرتھرو میں دوسرا مقام
6۔ساحل خان ابن عباس خان
پول والٹ میں تیسرا مقام
گروپ مقابلے
تھرو بال میں اول مقام
(رپورٹ: مولوی عبدالحفیظ خان ندوی)


