بھٹکل سمندر میں ڈوب گئی ماہی گیری کشتی: کشتی پر موجود تمام ماہی گیروں کو بچا لیا گیا
04:07PM Tue 22 Dec, 2020
بھٹکل: 22 دسمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ساحل سمندر سے تقریباً 19 ناٹیکل میل دوری پر ایک ماہی گیری کشتی انجن میں خرابی کے باعث سمندر کی نذر ہوگئی ہے البتہ اس میں موجود تمام 6 ماہی گیروں کو مقامی ماہی گیروں نے بچا لیا ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ کشتی انکولہ کے رہنے والے سریش کھاروی کی تھی تاہم ماہی گیری کے دوران کشتی کے انجن میں خرابی کے باعث کشتی سمندر میں دوب گئی ۔کشتی ڈوبنے سے مالک کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔