انکولہ قومی شاہراہ پر   تمباکو کے پتے لے جارہی لاری کو لگی اچانک آگ: لاری مکمل طور پر تباہ: ڈرائیور اور کلینر محفوظ

04:27PM Mon 1 Feb, 2021

انکولہ: یکم  فروری،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انکولہ -یلا پور قومی شاہراہ کے درمیان  کنچن باگل میں  آج شام تمباکو کے پتے  لے جارہی ایک لاری میں اچانک آگ  لگ گئی جس کے نتیجے میں تمباکو کے پتوں سمیت پوری لاری جل کر بھسم ہوگئی ۔البتہ ڈرائیور اور کلینر کو بچالیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لاری گجرات سے مینگلور جار ہی تھی کہ مذکورہ مقام پر پہنچنے کے بعد لاری میں آگ لگ گئی۔ حادثہ کے فوری بعد انکولہ اور کاروار سے فائیر بریگیڈ عملہ جائے واردات پر پہنچا اور تھوڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس حادثہ کے نتیجہ میں کچھ دیرکے لیے قومی شاہراہ پر ٹرافک نظام  میں خلل پڑ گیا تھا۔ اس تعلق سے انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔