راجو کے موگیر کو ضلع اتر کینرا کا ایڈیشنل ڈی سی مقرر کیا گیا
04:12PM Thu 17 Feb, 2022

کاروار: 17 فروری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکنڑا ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے کرشنا مورتی کے ایچ کا دکشن کنڑا ضلع تبادلہ ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی پڑا ہوا تھا جس پر اب ریاستی حکومت نے کوڈگ ضلع کے ایڈیشنل ڈی سی رہ چکے راجو کے موگیر کو مقرر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل راجو موگویر بھٹکل اور سرسی میں تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر اور منگلورو یونیورسٹی کے رجسٹرار کے طورپر خد مات انجام دے چکے ہیں۔