بھٹکل تینگن گنڈی کراس میں آج ہوا البیک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح
03:24PM Thu 16 Mar, 2023

بھٹکل: 16 مارچ، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے تینگن گنڈی کراس پر واقع طاہر ٹاور میں آج عصر بعد البیک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کا افتتاح عمل میں آیا۔
افتتاحی تقریب میں صدر تنظیم جناب عنایت اللہ شابندری، جناب یونس قاضیا، جناب محسن شابندری نے ریسٹورنٹ کے افتتاح پر مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ، جس پر ریسٹورنٹ کے مالک جناب خطاب معلم صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس ریسٹورنٹ کا افتتاح کرنے کا مقصد بھی واضح کیا ۔
واضح رہے کہ البیک سعودی عرب کی انتہائی مشہور نام ہے جس کا ذائقہ ہمیشہ سے ہی لذیذ رہا ہے۔ البیک کا پہلا ریسٹورنٹ 1974 میں جدہ میں قائم کیا گیا تھا۔ آج سعودی عرب ،بحرین اور متحدہ عرب امارت وغیرہ میں اس کی 120 سے زیادہ شاخیں ہیں۔
البیک کو سی این این کی جانب سے دنیا کی 8 بہترین فوڈ چینز کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے۔

